ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں موسلادھار بارش سے عام زندگی درہم برہم؛ درختوں کے گرنے سے کار اور آٹو رکشا کو نقصان

بنگلورو میں موسلادھار بارش سے عام زندگی درہم برہم؛ درختوں کے گرنے سے کار اور آٹو رکشا کو نقصان

Wed, 02 May 2018 12:00:38    S.O. News Service

بنگلورو یکم مئی (ایس او نیوز) بنگلورو شہر کے کئی علاقوں میں گزشتہ رات کو جو موسلادھار بارش ہوئی اس سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے ۔ طوفانی ہوا کے ساتھ بارش ہونے کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں درخت گر گئے جس کے سبب مالی نقصان پہنچا ہے ۔

بنگلورو ایسٹ ، ساؤتھ اور بمن ہلی علاقوں میں گرج کے ساتھ ہوئی زبردست بارش کے سبب سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں ، جس سے گاڑی سواروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ کئی درخت بجلی کی تار پر گرنے کی وجہ سے کئی علاقوں میں رات بھر بجلی منقطع ہوگئی ۔ اس کے علاوہ درختوں کے قریب پارک کی گئی کاروں اور آٹو رکشا کو بُری طرح نقصان پہنچا ہے ۔

کورمنگلا ففتھ بلاک 18 واں مین ، اندرا نگر 80فیٹ روڈ ، بیگور روڈ، آڈوگڈی 11 ویں مین روڈ ، ایچ ایس آر لے آؤٹ ، تپاسندرا پوسٹ آفس، ڈیفنس کالونی ، شیواجی نگر، وویک نگر پولیس تھانہ کے روبرو، ہلی ماؤ کے وجئے بینک کالونی کے قریب درختوں کی شاخیں گری ہوئی پائی گئیں ۔

جسے ہٹانے کیلئے بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی ) کے عملہ کو جدوجہد کرنی پڑی ۔ درختوں کے گرنے سے کئی علاقوں میں ٹریفک میں خلل پڑا ۔ ہلی ماؤ کے قریب واقع وجئے بینک کالونی میں درخت گرنے کے سبب کار کو زدست نقصان پہنچا ہے ۔


Share: